موصولہ رپورٹ کے مطا بق آغا عابد شیرازی کوکالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے بلوچ کالونی ڈیوٹی فری شاپ کے سامنے فائرنگ کرکے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر محمد علی سوسائٹی سے اپنے آفس(آئی، آئی چندریگر روڈ) جارہے ۔شہید آغا سید عابد شیرازی عزاء خانہ زہرا کے ٹرسٹی آغا اصغر شیرازی کے بڑے بھائی اور شہر کراچی کے معروف تاجر تھے ۔واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے شہر کراچی میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ حکومت تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور سانحہ عاشور امام حسین علیہ السلام اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام سمیت کئی اہم واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔دوسری جانب ملت جعفریہ میں آغا عابد شیرازی کی شہادت پر شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے اور عوام حکومت کے خلاف شدیدسراپا احتجاج ہیں، شہید عابد شیرازی کی نماز جنازہ دوروز بعد ادا کی جائے گی ، واضح رہے کہ شہید نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹیاں ، ایک بیٹا اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔ .........
/110